ہومپاکستانصدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس کا صدر آئی پی یو دوارتے پشیگو کے اعزاز میں عیشائیہ

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس کا صدر آئی پی یو دوارتے پشیگو کے اعزاز میں عیشائیہ

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس کی جانب سے صدر آئی پی یو دوارتے پشیگو کے اعزاز میں مونال اسلام آباد میں عیشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ مونال آمد پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس نے صدر آئی پی یو کو خوش آمدید کہا۔ سینیٹر فیصل سلیم رحمان بھی صدر آئی پی یو کے ہمراہ موجود تھے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان میں بزنس اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان میں خام مال نہایت کم قیمت پر دستیاب ہے اور بائیس اکنامک زون ہیں جن میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر صدر آئی پی یو نے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور پاکستان کو دل کے بہت قریب سمجھتا ہوں۔آئی پی یو دو بار نوبل پیس پرائز حاصل کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے 178 ممالک اس تنظیم کا حصہ ہیں۔ آئی پی یو ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل اور بات چیت کے فروغ کیلئے کام کرتا ہے اور دنیا کے پارلیمان کے درمیان رابطہ کاری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر آئی پی یو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کے حل کیلئے آئی پی یو ایک اہم فورم ہے۔ہمیں نوکریاں پیدا کرتے ہوئے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنا ہے۔
صدر آئی پی یو دوارتے پشیگو نے کہا کہ پرتگال ایک خوبصورت ملک ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔پرتگال پاکستان فرینڈشپ گروپ کو مزید فعال کرنے کی کوشش کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔