گلگت( آئی پی ایس)پٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)اُسامہ مجید چیمہ نے پرائس کنٹرول لسٹ، صفائی ستھرائی اور کئے گئے تجاوزات کا جائزہ لینے کے حوالے سے گلگت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور متعلقہ مقامات کے مجسٹریٹس بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر گلگت نے گلگت شہر کے مختلف مقامات کے مارکیٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے دوکانوں پر پرائس کنٹرول کے مطابق خرید و فروخت کے حوالے سے دوکانداروں سے ریٹ بھی دریافت کیا اور موقع پر عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پر ائس کنٹرول لسٹ کے مطابق اشیاء کی خروید فروخت کریں اور کوئی بھی دوکاندار پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اُس دوکاندار کے خلاف الفار کنٹرول روم میں اطلاع دیں تاکہ فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے پرائس کنٹرول لسٹ پر عمل نہ کرنے والے درجنوں دوکانوں کو سیل کرنے کے احکامات مجسٹریٹ کو جاری کئے۔ جن میں سے زیادہ تر سبزی منڈیاں شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ 30 سے زائد دوکانداروں کے اوپر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر دوکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ایسے تمام دوکانداروں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائیگا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جیل کی سزا دی جائیگی ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر گلگت شہر کے مارکیٹوں پر چھاپے لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں اور چکن کے دوکانداروں کو بھی ریٹ لسٹ فراہم کریں تاکہ یہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چھالوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ گلگت شہر کی صفائی ستھرائی اور کئے گئے تجاوزات کے حوالے سے فوری طور پر ایکشن لیا جائے اور شہر بھر کی صفائی ستھرائی میں غفلت برننے والے عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور تجاوزات کو مسمار کریں ڈپٹی کمشنر گلگت نے چیف آفیسر میونسپل کاروپویشن گلگت کو بھی سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر روڈ سائیڈ میں تعمیراتی کاموں کا میٹریل موجود ہے اس میٹریل کو فوری طور پر روڈ سے ہٹا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
