اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں الیکشن کمیشن کےدائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کیا گیا ہے۔
تحریری جواب بیرسٹر گوہر اور فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین کے خلاف ہے جبکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی۔
تحریری جواب میں عمران خان نے اپنے بیانات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن کے پاس توہین کے مقدمات سننے کا اختیار نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوانے کا اختیار نہیں۔ جبکہ انہوں نے اپنے جواب میں الیکشن کمیشن سے نوٹسز واپس لینے کی استدعا بھی کی۔
