اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد شہباز شریف وطن واپس روانہ ہوں گے۔ خیال رہے ملک میں سیلاب سے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شہباز شریف سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔
قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس،وزیراعظم کا 23 ستمبر کو خطاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
