ہوماسلام آبادآر ڈی اے کی کشمیر ویلی ہائوسنگ سوسائٹی گوجر خان کیخلاف بڑی کارروائی

آر ڈی اے کی کشمیر ویلی ہائوسنگ سوسائٹی گوجر خان کیخلاف بڑی کارروائی

ایل او پی منظور کروائے بغیر پلاٹوں کی بکنگ اور ڈویلپمنٹ پر کشمیر ویلی تحصیل گوجر خان خلاف آر ڈی اے راولپنڈی کی کاروائی،تھانہ مندرہ میں مقدمہ درج۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ آر ڈی اے سکیم انسپکٹر (ایم پی اینڈ ٹی ای)محمد طارق نے غیر قانونی سکیم کشمیر ویلی واقع موضع جولے چک دولت، مندرہ چکوال روڈ تحصیل گوجر خان کے مالک مولانا الیاس فاروقی خلاف اتھارٹی سے ایل او پی منظور کروائے بغیر پلاٹس کی بکنگ و ڈویلپمنٹ کرنے
نوٹس کے باوجود رولز اینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرنے سمیت عوام الناس سے دھوکا دہی کا مرتکب ہونے پر پنجاب ڈویلپمنٹ آف سیٹیز ایکٹ تحت تھانہ مندرہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔
WhatsApp Image 2022 09 11 at 4.26.08 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔