ہومتازہ ترینامریکاکا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

امریکاکا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن(سب نیوز)جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گی۔

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کیا اور اس موقع پر شیلا جیکسن نے کہاکہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب میئر ہیوسٹن اور رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے۔

یاد رہے کہ اگست کے آخری دنوں میں امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔