ہومپاکستاندہشتگردی کا مقدمہ،عمران خان پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

دہشتگردی کا مقدمہ،عمران خان پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد-سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دہشت گردی کے مقدمے میں آج دوسرے روز بھی نوٹس کے باوجود پولیس کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ عمران خان کو پولیس کی جے آئی ٹی نے 5 بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا لیکن وہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بجائے گوجرانوالا روانہ ہوگئے۔عدالتی حکم کے باوجود عمران خان دہشتگردی کے مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے پولیس کی جے آئی ٹی نے اس سے قبل 9 ستمبر کو بھی پیش ہونیکا کہا تھا اور عمران خان 9ستمبر کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔پولیس کی جے آئی ٹی نے عمران خان کو پیش ہونے کیلئے دوسرا موقع دیا۔ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے جےآئی ٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جبکہ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے جے آئی ٹی کو تحریری جواب بھجوایا گیا تھا تاہم پولیس کی جے آئی ٹی نیعمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔