ہومپاکستان8لاکھ سے سیلاب متاثرین خاندانوں میں 22 ارب سے زائد تقسیم

8لاکھ سے سیلاب متاثرین خاندانوں میں 22 ارب سے زائد تقسیم

اسلام آباد-سیلاب سے متاثرہ 8لاکھ 90 ہزار712خاندانوں میں 22 ارب 26 کڑور 78 لاکھ روپے تقسیم کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔ ابھی 2لاکھ 40ہزار852خاندانوں میں6ارب2کروڑ13لاکھ روپے تقسیم کرنے ہیں

۔صوبہ سندھ میں مزید 49ہزار55 خاندانوں کورجسٹرڈ کیااور امدادی رقم میں بھی 39 کروڑ 15 لاکھ اضافہ کردیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ فی خاندان کو 25 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔این ڈی ایم اے کی دستاویزات کے مطابق 9 ستمبرتک بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کوامدادی رقوم جاری کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ کل 11 لاکھ 35 ہزار 660 خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔اب تک 8لاکھ 90 ہزار712خاندانوں کو مالی امداد دی گئی ہے جوکہ 22 ارب 26 کڑور 78 لاکھ روپے بنتے ہیں۔بلوچستان کے ایک لاکھ 66 ہزار779 خاندانوں کو 4 ارب 16 کروڑ 94 لاکھ 75 ہزار روپے تقسیم کرنے ہیں۔ بلوچستان میں اب تک1لاکھ 7ہزار481خاندانوں میں 2 ارب 68 کڑور 70 لاکھ 25 ہزارروپے تقسیم کیے گئے ہیں اور59 ہزار298 خاندانوں کو 1 ارب 48 کڑور 24 لاکھ 50 ہزارروپے امدادی رقم ابھی تقسیم کرنی ہے۔

صوبہ سندھ کے6 لاکھ 69 ہزار123 افراد کے لیے16 ارب 72 کروڑ80 لاکھ 75 ہزار روپیرکھے گئے ہیں جن میں سے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار 489 خاندانوں کو 13 ارب 26 کروڑ 22 لاکھ 5 ہزارروپے جاری کردیے گئے ہیں۔ابھی 1 لاکھ 38 ہزار634 خاندانوں میں 3 ارب 46 کروڑ58لاکھ 50ہزارروپے تقسیم کرنے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 1لاکھ61 ہزار80 متاثرہ خاندانوں کے لیے 4 ارب 2کروڑ70لاکھ روپے رکھیگئے ہیں۔اب تک1لاکھ 41ہزار822متاثرہ خاندانوں میں 3ارب54کروڑ55لاکھ50ہزارروپے تقسیم کردیے ہیں جبکہ 15 ہزار162متاثرہ خاندانوں میں 37کروڑ90 لاکھ 50 ہزارروپے تقسیم کرنے ہیں۔صوبہ خیبرپختون خوا کے ایک لاکھ 38 ہزار678 متاثرہ خاندانوں کے لیے 3 ارب 46 کروڑ 69 لاکھ 50ہزارروپے رکھے گئے ہیں جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار920 متاثرین میں 2ارب 77کروڑ30لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں

جبکہ27 ہزار758 متاثرہ خاندانوں میں 69 کروڑ39 لاکھ 50 ہزارروپے تقسیم کرنے ہیں۔صوبہ سندھ میں 6لاکھ 20ہزار68 متاثرہ خاندان رجسٹرڈ تھے جن کو بڑھا کر 6 لاکھ 69 ہزار 123 کردیا گیاہے۔ اس طرح متاثرہ خاندانوں میں 49ہزار55اضافہ کیاگیاہے اورامدادی رقم میں بھی 39 کروڑ15 لاکھ اضافہ کردیا گیاہیجبکہ باقی صوبہ میں متاثرہ خاندانوں کی تعداد جو پہلے تھی اب بھی اتنی ہی ہے۔واضح رہے کہ 6 ستمبر کو وفاقی کابینہ نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے فی خاندان 25000 کی فوری نقد امداد کیلئے مختص فنڈ کو 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب کر دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔