اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اورعوام آج 36 مقامات پرجمع ہوں گے اور عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین اجتماع آج گوجرانوالہ میں ہوگا ، مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے 36 بڑے شہروں کی فہرست جاری کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اورعوام آج 36 مقامات پرجمع ہوں گے، جس میں راولپنڈی مری روڈ،اسلام آباد ایف نائن پارک اور پشاور میں حشت نگری چوک ، صوابی چوک، مردان پریس کلب، نوشہرہ میں شوبراچوک اورخیبرمیں خیبر چوک باڑہ شامل ہیں۔
کندھ کوٹ میں انصاف ہاؤس بکشاپور، جیکب آباد میں ڈی سی چوک گھوٹکی میں پریس کلب ، شیخوپورہ میں انصاف سیکرٹیریٹ، قمبر شہداد کوٹ میں تحریک انصاف دفتر پرعوام جمع ہوں گے۔
مقامات میں خیرپور پریس کلب، سکھر انصاف ہاؤس حیدرآباد پریس کلب ، کراچی میں گلستان جوہراورکوئٹہ میں پریس کلب ، لاہور میں لبرٹی چوک اوت اوکاڑہ میں صنم سینما سے پریس کلب شامل ہیں۔
دیپالپور میں انصاف ہاؤس سے مدینہ چوک تک ، چنیوٹ میں سیٹلائیٹ ٹاؤن،رینالہ خورد میں لائبہ چوک ، ساہیوال میں جوگی چوک، فیصل آباد میں گھنٹہ گھر پر عوام جمع ہوں گے۔
اسی طرح خانیوال میلاد مصطفی چوک، سرگودھا خیام چوک، پاکپتن نگینہ چوک ، لیہ پرانا بلوچ اڈا ، لودھراں میں تحریک انصاف سیکریٹریٹ ، بہاولپورمیں سٹی چوک اور ڈی جی خان میں ٹریفک چوک میں عوام اپنے کپتان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
ان مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی جن پرعمران خان کا خطاب براہِ راست دکھایا جائے گا ، میڈیا و سماجی میڈیا کے مقامی نمائندوں کو ان ملک گیر اجتماعات کی مکمل کوریج کیلئے مدعو کیا جائے گا۔
چیئرمین عمران خان سہ پہر 4 بجے گوجرانوالہ بارسے خصوصی خطاب کے بعد جناح اسٹیڈیم پہنچیں گے، جہاں عمران خان عظیم الشان اجتماعِ عام سے خطاب کریں گے۔
