Monday, May 18, 2026
ہومپاکستاناداروں کیخلاف بیانات، شہباز گل عدالت میں پیش

اداروں کیخلاف بیانات، شہباز گل عدالت میں پیش

اسلام آباد (سب نیوز) اداروں کے خلاف بیانات اور اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

شہباز گل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے لیگل ٹیم کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سے ملاقات کی اجازت بھی دیدی، لیگل ٹیم نے شہباز گل سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت کی طرف جانے سے روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے عدالت کے باہر ن لیگ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل شہباز گل کو اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔