Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانمقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ

مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ

بھارتی زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق حملہ راجوڑی سے 25 کلو میٹر دورپرگل کے علاقے میں واقع فوجی کیمپ پر ہوا ہے ابتدائی اطلاعات اطلاعات کے مطابق حملے میں تین بھارتی فوجی ہلاک اور دو حملہ آوروں کے مارے جانیکا خبر ہے تاہم سرکاری طور پر بھارتی فوج نے اس حملے کی ابھی تک تصدیق نہیں کی نہ ہی حملہ آوروں کے بارے میں کوئی تفصیلات مہیا نہیں کی تجزیہ نگاروں کے مطابق عنقریب اس حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑا جا سکتا ہے کیونکہ اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو FATF گرے لسٹ سے نکالے جانے کا واضح امکان ہے ماضی میں بھی جب کبھیFATF ریویو کا وقت آیا تو بھارت اسی طرح کے فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کو دہشت گردی کا مورد الزام ٹھہراتا رہا ہے کچھ تجزیہ نگاروں کے مطابق ممکن ہے کہ اگلے 2 ماہ میں مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں را کی جانب سے ایسے مزید فلیگ آپریشن کروائے جائیں آئی جس سے پاکستان کو دہشت گردی کے ضمن میں بد نام کیا جاسکے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔