افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کا الزام،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف مقدمے کی درخواست ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں شہری رضوان مصطفی سیان نے مریم نواز کی افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کے حوالے سے تھانہ صدر میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیگی رہنما نے مختلف مواقع پر افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کی،ان کے بیانات سے قومی سلامتی خطرے میں پڑی،لہذا ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کا الزام، مریم نواز کے خلاف مقدمے کی درخواست
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
