شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی سوشل میڈیا پر تصویروائرل ہونے کا معاملہ
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی نہیں،یہ تصویر پہلے ہی کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو چکی ہے،انٹرنیٹ سے پرانی تصویر کو اٹھا کر اپ لوڈ کرکے عوام میں اشتعال اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں مرد اور عورت برابر ہیں اور کسی بھی تفریق سے بالاتر ہے،جرم میں اعانت کرنے والوں اور شواہد کو چھپانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا،قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور قانون کی مدد کریں،شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسی غلط معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔
ہوماسلام آبادسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی نہیں،ترجمان اسلام آباد پولیس
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی نہیں،ترجمان اسلام آباد پولیس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
