Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانمسلم لیگ ن کے قائد نے محفوظ وطن واپسی کے حوالے سے شرط رکھ دی

مسلم لیگ ن کے قائد نے محفوظ وطن واپسی کے حوالے سے شرط رکھ دی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی محفوظ وطن واپسی کی شرط رکھ دی اور چندرہنما ئوں سے واپسی سے متعلق رائے لی

۔تفصیلات کے مطابق قبل ازوقت انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بیک ڈور رابطے جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے انتخابات سے قبل اپنی محفوظ وطن واپسی کی شرط رکھ دی اور کہا تمام سیاسی جماعتوں اورقیادت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف نے پارٹی کے چند رہنماں سے وطن واپسی سے متعلق رائے لی کہ کیا مجھے اسلام آباد آنا چاہیے یا لاہور۔ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد آمد کا آپشن وفاق میں پارٹی کی حکومت ہے جبکہ کچھ رہنماں نے لاہور آمد کا بھی مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی پر لچک دکھانے کا کہا جارہا ہے۔یاد رہے گذشتہ ہفتے ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا وطن واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، نوازشریف عام انتخابات سے قبل وطن واپس نہیں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کا ایک گروپ نوازشریف کی فوری واپسی جبکہ دوسرا شدید مخالف ہے، ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو وطن واپسی پرجیل میں نہیں دیکھنا چاہتے، معاملات ٹھیک ہونے پر ہی وطن واپسی کا مشورہ دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔