Sunday, May 17, 2026
ہوماسلام آبادآئیسکو ریجن میں سسٹم مینٹیننس کے باعث 12اور13اگست کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

آئیسکو ریجن میں سسٹم مینٹیننس کے باعث 12اور13اگست کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
مورخہ12 اگست، صبح07بجے تا دن 12بجے تک زیبیر شہید،اکرم شہید،لہتراڑ روڑ فیڈرز، مورخہ13 اگست، صبح09بجے تا دن12بجے تک پاکستان ریلوے فیڈر، صبح07بجے تا دن12بجے تک شکریلہ،منڈی بھلوال،غوری دھمیک،چھٹہ بختاور،مصریال روڑ،امیر حمزہ،ریڈیو پاک،ملت آباد،پشاور روڑ،رینج روڑ،ریورگارڈن،پی ایم سی کالونی اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔