اسلام آباد-پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں یہ لوگ نکلتے ہیں تو لوگ جوتیاں اٹھا لیتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر دبائو، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے کہ انکی حکومت کو تسلیم کرو۔ پاکستان کیعوام نے یہ حکومت نہیں بنائی۔ پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی جائے گی جو عوام بنائے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان اس ملک میں آتے لوٹتے اور واپس چلے جاتے ہیں۔ یہ پاکستان میں تو صرف بادشاہت کرنے آتے ہیں ان کا آبائی گھر تو لندن ہے۔ یہ لوگ عالمی پپٹ ہیں اور انٹرنیشنل ایجنڈے پر ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے بٹھائے گئے ہیں۔ ان کی وجہ سے پاکستان مزیدمشکلات میں جائے گا۔ اس وقت انکا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دبایا جائے۔ یہ سمجھ رہے ہیں کچھ میڈیا گروپس مینج کر لیے اب عوام کو بھی کرلیں گے۔
موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں ،فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
