سوات-میرانشاہ اور میر علی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے فریقین سے بات چیت کیلئے جرگہ تشکیل دیدیا۔وفاقی حکومت نے سوات، میرانشاہ اور میر علی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر فریقین سے بات چیت کے لیے 16 رکنی جرگہ تشکیل دیدیا ہے جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماں پر مشتمل جرگے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے تمام پارلیمانی رہنماں کو باضابطہ خط بھی لکھ دیا ہے۔وزیراعظم نے اکرم درانی سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم و دیگر پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا ہے جس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے علاوہ پی پی، اے این پی، جےآئی، این ڈی ایم شامل ہوں گی اور اس کا پہلا اجلاس کل درانی ہاس بنوں میں ہوگا۔جرگہ احتجاج کرنیوالے لوگوں کے نمائندگان سے بات چیت کرے گا اور میر علی میں احتجاج کے باعث بند کی جانے والی سڑکیں کھلوانے کے ساتھ دھرنا بھی ختم کرائے گا۔
قبائلی علاقوں میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، مذاکرات کیلیے جرگہ تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
