Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانیوم عاشور پر صدر اور وزیراعظم کا اہم پیغام

یوم عاشور پر صدر اور وزیراعظم کا اہم پیغام

یوم عاشورہ پرصدرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسینؓ نے کربلا میں حق کی خاطر اپنا سر کٹوا دیا مگرباطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت و احترام اور فضیلت والا مہینہ ہے۔آج کے دن حضرت امام حسینؓ نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کیا ۔حضرت امام حسینؓ نے دین کی سر بلندی،حق و صداقت کی خاطر اہل بیت،جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا، جذبہ ِایثار و قربانی سے سرشار ہوکر اپنے ہم وطنوں، بالخصوص سیلاب متاثرین کی خدمت کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور حق وباطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی قیادت میں جذبہ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا، آج اسلام انہیں قربانیوں کی بدولت زندہ ہے۔اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانی قوم کو خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے، حضرت امام حسینؓ کے فلسفہ شہادت کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔