Monday, May 25, 2026
ہومپاکستان24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، فواد چودھری

24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، فواد چودھری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔
محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فواد چودھری کے ٹویٹ پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شرم آدمی دو سال جیل میں رکھا ، چار سال تحقیقات کیں اور دھیلے کی کرپشن نہ مل سکی ایک جھوٹا الزام ثابت نہ ہو سکا۔
طلال چودھری نے ٹوئٹ کی کہ احتساب اب صرف اور صرف فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈد پولیٹیکل پارٹی کا ہوگا باقی تماشہ ختم۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔