Monday, May 25, 2026
ہومتازہ ترینسیلاب متاثرین کے علاج معالجے کیلئے پمز ہسپتال کی 12رکنی ڈاکٹر زکی ٹیم لسبیلہ پہنچ گئی

سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کیلئے پمز ہسپتال کی 12رکنی ڈاکٹر زکی ٹیم لسبیلہ پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیلاب متاثرین کے مفت علاج معالجے کیلئے پمز ہسپتال کی بارہ رکنی ڈاکٹر زکی ٹیم لسبیلہ پہنچ گئی ۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق محکمہ ہیلتھ لسبیلہ کے تعاون سے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل اور رورل ہیلتھ سینٹر لاکھڑا میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا ،کیمپ میں (PIMS) کے ماہر ڈاکٹرز جن میں جنرل فزیشن، جنرل سرجن، نیورو سرجن، آرتھو پیڈک سمیت دیگر شامل ہیں جومریضوں کا مفت علاج و معالجہ کریں گے اور فری ادویات فراہم کرینگے ۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیموں نے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ،وزارت صحت کے ماتحت ادارے صوبائی وزارت صحت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے فوراً بعد ادویات کی دوسری بڑی کھیپ بلوچستان روانہ کی جائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔