Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانوفاقی حکومت کی چیف سیکرٹری پنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

وفاقی حکومت کی چیف سیکرٹری پنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو فی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کامران علی افضل محرم الحرام اور امن و امان کے پیش نظر پنجاب میں کام جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کی تھی، انہوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا۔قریبی ذرائع چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں نا کہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر۔

ذرائع چیف سیکریٹری نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ اسٹیمپ نہیں بن سکتا، سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا، وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس اور وزراء کی حلف برداری میں غیر حاضر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔