Monday, May 25, 2026
ہومتازہ ترینسی ڈی اے نے مارگلہ ہلز پر واقع ٹریل ون اور ٹو کو عوام کے لئے کھول دیا

سی ڈی اے نے مارگلہ ہلز پر واقع ٹریل ون اور ٹو کو عوام کے لئے کھول دیا

سی ڈی اے انتظامیہ شہریوں کو صحت مندانہ سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر انوائرنمنٹ ونگ نے مارگلہ ہلز پر واقع ٹریل ون اور ٹو کا بحالیاتی کام مکمل کرکے عوام الناس کے لئے کھول دیا ہے۔متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے ٹریل نمبر ایک کی مکمل صفائی اور بحالیاتی کے کا موں کی تکمیل اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ٹریل ٹو پر بحالی کا کام بھی تقریبا مکمل کیا جا چکا ہے ۔ مزید برآں عوام الناس کی رہنمائی کے لئے ٹریلز پر سائن بورڈ اور نقشہ بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔ جبکہ ٹریل نمبر ون کا سائن بورڈ اور رہنمائی میپ بھی جلد ہی آویزاں کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں ٹریل نمبر ون کا راستہ دامن کوہ مین روڈ تا پلے لینڈ جبکہ ٹریل نمبر ٹو کا راستہ پلے لینڈ کے دائیں جانب سے دامن کوہ منکی پوائنٹ اور دوسرا راستہ دامن کوہ پارکنگ تک ہے۔واضح رہے ٹریل نمبر ون اور ٹو جو عرصہ دراز سے غیر فعال تھے کو سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث عوام الناس کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اسی طرح دونوں ٹریلز پر مائلز سٹون، پوائنٹ بورڈز، بینچز سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ ٹریل نمبر ون کی لمبائی تقریبا تین کلومیٹر پر مشتمل ہے جبکہ ٹریل نمبر ٹو کی کل لمبائی ڈھائی کلومیٹر پر مشتمل ہے۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صحت مند سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔