ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، آئندہ ہفتے میں کیسوں کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ، آئندہ ہفتے میں کیسوں کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے میں کیسوں کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے 8 اگست سے 12 اگست تک کے لیے روسٹر جاری کیا، روسٹر کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس محسن اختر کیانی رخصت پر ہونگے۔ آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے سات سنگل اور تین ڈویژن بنچ دستیاب ہونگے،قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی سنگل بینچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر لارجر بینچ اور خصوصی بینچ بھی سماعت کے لیے دستیاب ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔