گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہائی اسکول نمبر 1 گلگت میں منعقد ٹیک بوٹ کیمپ کا دورہ کیا ۔وزیراعلی خالد خورشید، سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، صوبائی وزراء و دیگر اعلی حکام بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے ۔صدر مملکت نے بوٹ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا ۔صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں آئی ٹی شعبے کے فروغ کے لئے وزیراعلی خالد خورشید کی خصوصی دلچسپی اور حکومت گلگت بلتستان کے اقدامات کو سراہا۔ سکول کے بچوں کے لئے ٹیک بوٹ کیمپ کے انعقاد کو ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے اس میں مزید وسعت دینے کی تلقین کی۔صدر مملکت نے ٹیک بوٹ کیمپ میں زیر تربیت طلباء سے بات چیت بھی کی۔ صدر مملکت نے ٹیک سکلز کے حصول کے حوالے سے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس اہم اقدام سے بھرپور استفادہ کرنے کی نصیحت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آئی ٹی شعبے کی ترقی ہماری حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ آئی سیکٹر کی بھرپور ترقی کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سکول کے بچوں کے لئے ٹیک بوٹ کیمپس کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ منتظمین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکول کے بچوں کے لئے ٹیک بوٹ کیمپ گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ وزیراعلی خالد خورشید کی شعبہ آئی ٹی کی ترقی کے لئے خصوصی توجہ کے بدولت حکومت گلگت بلتستان نے ٹیک بوٹ کیمپس کا اہم اقدام شروع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر 30 سرکاری سکولوں کے 1500 طلباء و طالبات کو بنیادی ٹیک سکلز پر تریبت دی جائیگی۔ جبکہ اگلے مرحلے میں اس اہم اقدامات کو 130 سرکاری سکولوں تک وسعت دی جائیگی۔ ٹیک بوٹ کیمپس کا بنیادی مقصد سکول کے طلباء و طالبات کو جدید ٹیک سکلز جیسے کہ کوڈنگ, ویب ڈویلپمنٹ وغیرہ کے حوالے سے آگاہی دینا ہے تاکہ سکول کے طلباء و طالبات دور جدید کے ان اہم مہارتوں کی جانب راغب ہوسکیں اور اس شعبے میں اپنا لوہا منوائیں۔
گلگت ،صدر مملکت کاہائی اسکول نمبر 1کایک بوٹ کیمپ کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔