ہومپاکستاناسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے یونین یونین کونسل میں اضافے کی تجویز پیش کر دی، سوموار کو گزٹیڈ نوٹیفیکشن جاری ہونے کا امکان ،،ن لیگ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عدالت جانے کا امکان ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قائم وزیر قانون اعظم نذیر اعظم تاررڑ اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ارکان کمیٹی نے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی تجویز پیش کر دی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے یو سیز میں اضافے کا نوٹیفکیشن سوموار کو جاری ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ن لیگ دوبارہ عدالت جانے کا فیصلہ کرے گی،ن لیگ گزٹیڈڈ نوٹیفکیشن کی بنیاد پر پہلے بھی عدالت سے اپنی درخواست واپس لے چکی ہے،ذرائع کے مطابق اگر عدالت سے ن لیگ کو ریلیف ملا تو بلدیاتی انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔