وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-23 کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کے 29 جاری منصوبوں کے لئے 9079.954 ملین روپے جبکہ چار نئے منصوبوں کے لئے 1049.180 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں
پی ایس ڈی پی کے مطابق وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے تحت کاٹن کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے 130.922 ملین روپے، کیج کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 105.818 ملین روپے، بچھڑوں کو فربہ کرنے کے منصوبوں کے لئے 120 ملین روپے، آلو کے شعبے کو کمرشلائز کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے 44.130 ملین روپے،کراچی میں جانوروں کی بیماریوں کے تدارک کے لئے لیبارٹری کے قیام کے لئے 49.995 ملین روپے، پی ایم ایمرجنسی پروگرام کے تحت کپاس کی پیداوار میں اضافے اور اس شعبہ میں استعداد کار بڑھانے کے لئے 276 ملین روپے، پلانٹ بریڈرز رائٹ رجسٹری کے قیام کے منصوبے کے لئے 150 ملین روپے،بلوچستان میں سیڈ سرٹیفکیشن سروسز کے قیام کے لئے 118 ملین روپے
، نیشنل آئل سیڈ پروگرام کے لئے 700 ملین روپے، گنا کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام کے لئے 130 ملین روپے، چاول کی پیداوار میں اضافے کے لئے 270 ملین روپے، گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے 350 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزارت غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کے تحت آئندہ مالی سال کے بجٹ 2022-23 کے پی ایس ڈی پی میں چار نئے منصوبوں میں لوکسٹ ایمرجنسی اینڈ فوڈ سیکورٹی پراجیکٹ کے لئے 800 ملین روپے، گلگت بلتستان میں ایگری کلچر ریسرچ سینٹر کے تحت زرعی شعبے کی ترقی کے لئے 40 ملین روپے،جانوروں کی بیماریوں کے تدارک کے منصوبے کے لئے 9.180 ملین روپے، معیاری بیجوں کی پیداوار میں اضافے کے منصوبوں کے لئے 200 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کے لئے مجموعی طور جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 10129.134 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
