ہومپاکستانسابق صد رپرویز مشرف کی صحت کیسی ہے ، خاندانی ذرائع نے بڑا دعویٰ کر دیا

سابق صد رپرویز مشرف کی صحت کیسی ہے ، خاندانی ذرائع نے بڑا دعویٰ کر دیا

سابق صدر پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی اہلیہ سابق صدر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ڈاکٹرز معمول کے مطابق ان کا چیک اپ کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پھیپڑوں میں تکلیف ہے جس کی ان کو سانس لینے میں مشکلات آتی رہتی ہیں، اس مسئلے کے سبب وہ دو مرتبہ ماضی میں آئی سی یو میں جاچکے ہیں تاہم اس وقت ان کی طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی یو یا وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں، طبعیت میں خرابی کی وجہ سے سابق صدر انتہائی کمزوی محسوس کررہے ہیں۔
علاوہ ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے پرویز مشرف کی طبیعت ناسازی کی تصدیق اور حالت تشویشناک ہونے کی تردید کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔