ہومپاکستانبی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیانات ،حکومت کا قومی اسمبلی میں بحث کروانے کا فیصلہ

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیانات ،حکومت کا قومی اسمبلی میں بحث کروانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ۖ کے لیے ہر چیز قربان ہے، پیر کے روز معاملے پر بحث کروائی جائے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیر والے دن گستاخی پر بحث کی جائے، مسلمان ناموس رسالتۖ کے لیے ہر چیز قربان کر سکتے ہیں، ناموس رسالتۖ پر ایوان سے مشترکہ قرارداد منظور ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیر والے دن گستاخانہ بیان پر ایک گھنٹہ مختص کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔