ہومپاکستانکورونا فنڈز میں خربرد کرنے والوں کو بڑے بڑے عہدوں پر لگایا ، ینگ ڈاکٹرزاسوسی ایشن

کورونا فنڈز میں خربرد کرنے والوں کو بڑے بڑے عہدوں پر لگایا ، ینگ ڈاکٹرزاسوسی ایشن

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ینگ ڈاکٹرز اسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے ہے اور عوام کی خدمت کرتے ہے،ہمارے ڈاکٹرز کو ہاسٹلز سے بے دخل کر دیا گیا جسکا کوئی قانونی جواز نہیں ،ضلعی انتظامیہ کے کے احکامات سے بھی انکاری ہے،ایل ار ایچ میں کرپشن عروج پر ہے،پرچیزنگ کے معاملے میں خرد برد جاری ہے کیپرا کے برعکس لوگوں کو ٹھیکے دیئے جارہے ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ان تمام معاملات میں ہسپتال ایسوسی ایٹ ڈائرکٹر ڈائرکٹر،اور سکرٹری بی او جی براہ راست ہے،ایل ار ایچ ہسپتال میں آج کل غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہے ،جسکا تمام معاملے معاشرے پر پڑھ رہا ہے پر کوئی پوچھنے والا نہیں،70 کے قریب پروفیسر ہسپتال چھوڑ کے جا چکے ہے جبکہ ہمیں بھی چھوڑنے پرمجبور کیا جارہا ہے،کورونا فنڈز میں خربرد کرنے والوں کو بڑے بڑے عہدوں پر لگایا گیا ہے،امپورٹڈ نرسنگ ڈائرکٹر کو باہر سے ملک سے بلایا گیا جسکی تنخوا 5.80 لاکھ کی تنخوا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی باگ دوڑ ایسے ہاتھ میں دی گئی ہے جو پاکستان میں رہنا تک پسند نہیں کرتا،چیف جسٹس سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور عزیر اعلی محمود خان سے درخواست کرتے ہے کہ ہسپتال کو تباہ ہونے سے بچا لے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔