کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، پاکستانی روپے کی قدر میں 2روپے 33 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی اور انٹربینک میں 2 روپے 33 پیسے کمی کے بعد ڈالر 200 روپے 61 پیسے کا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ، ڈالر کی قیمت میں2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 202.83 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
