وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے منگل کے روز اسلام آباد کے سیکٹر E-12/2 میں غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 350 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی۔اس خصوصی آپریشن میں ڈی جی لینڈ، ڈی جی انفورسمنٹ، ڈرایکٹر لینڈ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی شعبہ سیکٹر ڈیولپمنٹ کے حوالے کردی گئی تاکہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جاسکے۔واضح رہے اس اراضی کے حصول کے بعد سیکٹر ڈیولپمنٹ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔علاوہ ازیں اس سے قبل بھی E-12 کے متاثرین کو کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے اراضی اور مکا نات کے عوض بحالیاتی فوائد کی مد رہائشی پلاٹس الاٹ کئے جاچکے ہیں۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہے۔
سی ڈی اے قبضہ مافیا کے خلاف متحرک، 350 کنال سرکاری اراضی واگزار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
