وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
گریڈ 22کے افسر غلام محمود میمن سے ممبر فیڈرل لینڈ کمیشن کا چارج واپس لے کر انہیںسیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ہے ،گریڈ 22کی افسر حمیرا احمد کو سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے
وزیراعظم معائنہ سیل میں تعینات طواہا حسین بگٹی کو سنیئر ممبر فیڈرل لینڈ کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے ،علاوہ ازیں گریڈ 20کی افسر سمیرین زہرہ کی خدمات ڈیپوٹیشن پر دو سال کیلئے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔


