اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تیل اور بجلی کی بچت کیسے کی جائے؟وزیر دفاع خواجہ آصف نے فارمولہ بتا دیا، کہتے ہیں موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اوراتوار پوری تعطیل ہونی چاہیے، اورجمعہ کے روز آدھا دن کام کیا جائے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار تعطیل جبکہ جمعہ کو آدھا دن چھٹی دی جائے، ہفتے میں 4 سے 5 دن کام ہو، کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔
موجودہ حالات میں سارے مللک میں ہفتہ میں ھفتہ اتوار پور ی تعطیل اورجمعہ کےروز آدھادن یعنی ھفتہ میں 4.5دن کام ھو.کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جاۓ.سڑکوں پہ ٹریفک کم ھو گی.تیل اور بجلی دونوں کی بچت ھو گی.کفایت شعار ی کے کلچر کو فروغ ملے گا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 6, 2022
