ہومپاکستانکورونا فنڈ میں 2ارب کی مبینہ کرپشن کے خلاف نیب خیبر پختونخوا کا بڑا ایکشن

کورونا فنڈ میں 2ارب کی مبینہ کرپشن کے خلاف نیب خیبر پختونخوا کا بڑا ایکشن

پشاور(نیوز ڈیسک)کورونا فنڈ میں 2ارب کی مبینہ کرپشن، نیب خیبر پختونخوا نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سے فنڈ کی تفصیلات اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا ،غیرقانونی طورپرمنتخب ارکان قومی اسمبلی کی کمپنیوں کو فائدہ دیا گیا ،ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سرکاری افسران،محکمہ صحت حکام کے بیانات قلمبند کرانے کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا۔اربوں روپے کاٹھیکہ من پسند افراد کودیکرخزانہ کوکروڑوں روپے کاٹیکہ لگایا گیا۔رپورٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ،کٹس،ادویات،مشینری،آلات کی خریداری میں بےقاعدگیاں کی گئیں، مقامی لیبارٹری کو 44کروڑ روپے سے زائد کا پی سی آر ٹیسٹ کا ٹھیکہ دیا گیا،ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی مد میں37کروڑروپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئیں،ریپڈ رسپانس ٹیم کوغیرقانونی 36 کروڑ87 لاکھ روپےکی ادائیگی کی گئی،زیادہ قیمت میں آکسیجن سلنڈرخریداری سے خزانہ کو4کروڑسے زائد کا نقصان پہنچایا گیا،آراین اے کٹ کی خریداری کا ٹھیکہ مہنگی کمپنی کو دیا گیا،4کروڑ53لاکھ روپے کی کارڈیک مانیٹر کی مشکوک خریداری کی گئی،کورونا ایک ٹیسٹ کی مد میں خزانہ کو 44کروڑروپےسے زائد کا ٹیکہ لگایا گیا،سیلزٹیکس کٹوتی نہ کرنے پرخزانہ کو29لاکھ 75 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا ،کورونا کا فضلہ ضائع کرنےکیلئےکنٹریکٹرکو 12کروڑروپے سے زائد کی غیرمستند ادائیگی کی گئیں۔فوکل پرسن کے دستخط کے بغیر رقم کی ادائیگی کی گئیں۔
01

02nab

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔