اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے توصیف عباسی کوپارٹی کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقررکردیا،ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی جانب سے جاری کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف تقرری پر توصیف عباسی کو مبارکباد دی اور کہا کہ توصیف عباسی جیسے نوجوان ہماری پارٹی کے لئے سرمایہ ہیں ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے توصیف عباسی کے لئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہارکیا گیا۔توصیف عباسی نے کہا کہ میری ادنیٰ کاوشوں کو سراہنے اور مجھے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے ذمہ داری سونپنے پر قیادت کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں،پاکستان تحریک انصاف کے آئین کی روشنی میں پارٹی پیغام کی ترویج میں اپنا کردار، پوری تندہی سے ادا کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہو گی کہ پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اتروں ۔

توصیف عباسی تحریک انصاف کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
