ہومپاکستانعوام کو فوری انصاف کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کھلی کچہری سے خطاب

عوام کو فوری انصاف کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کھلی کچہری سے خطاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے مسائل جاننے اور ان کے بر وقت حل کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے آج یونین کونسل آفس بہارہ کہو اسلام آباد میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔ اس موقع پرپولیس، سوئی گیس ،صحت، تعلیم،لوکل گورنمنٹ ،بجلی اور دیگر اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کا انعقاد ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے لئے احکامات جاری کئے ۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی ۔شہری اور دیہی افرادنے اپنی شکایات اور مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کوآگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ناجائز تجاوزات ، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹ اپنی اپنی حدود میں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مصروف عمل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاقے کی صفائی ستھرائی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے۔عوامی مسائل سننے اور فوری اقدامات پر لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔