ہومپاکستانوزیر اعظم کے احکامات کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں کمی

وزیر اعظم کے احکامات کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180 روپے کی کمی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کر دیا گیا ہے، اور 10 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے سے کم کر کے 400 روپے کا کر دیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور اب اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے کے بجائے 800 روپے میں دسیتاب ہوگیا۔ کر دیا گیا، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کرکے 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر980 روپے کا کردیا گیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔