Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانلانگ مارچ کے دوران جلائو گھرائو،عمران خان سمیت اہم پی ٹی آئی رہنمابڑی مشکل میں پھنس گئے

لانگ مارچ کے دوران جلائو گھرائو،عمران خان سمیت اہم پی ٹی آئی رہنمابڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی لانگ مارچ،جلاو گھیراو،توڑ پھوڑ پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری،تھانہ کراچی کمپنی میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف چھٹا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذراءع کے مطابق مقدمہ میں عمران خان،شاہ محمود قریشی،اسد عمر،علی نواز،فیصل جاوید،علی امین گنڈا پور،راجہ خرم نواز ،سیف اللہ نیازی،ملک رفیق،شیریں مزاری،زرتاج گل کوملزم نامزد کیا گیا،مقدمہ میں 200نامعلوم افراد کو بھی ملزم ظاہر کیا گیا ۔سب نیوز کو موصول ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے حکومت مخالف ریلی نکالی،نعرہ بازی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی،ملزمان کو منع کرنے پر مشتعل ہو کر پولیس سے مزاحمت کی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا،سرکاری و پرائیویٹ گاڑیوں کو نقصان پہنچا،ملزمان کے پتھراؤ سے سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا،ایف آئی آر سب انسپکٹر سید عاصم غفار کی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔