اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، اہم دن ۔پولنگ میں ایک دن باقی۔تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ سٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام تمام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے سے شروع ہوچکا ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم ہورہی ہے۔سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سپشل سیکرٹری الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر کوئٹہ کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔سیکرٹری الیکشن کمیش، اور چیف الیکشن کمشنر تمام انتظامات کی سنٹرل کنڑول روم اسلام آباد سے نگرانی کر رہے ہیں۔پہلے مرحلے کے 32 اضلاع میں بہت سے پولنگ اسٹیشنز دور دراز اور حساس علاقوں میں ہیں۔پولنگ مٹیریل اور پولنگ سٹاف کو پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کا عمل صبح سے شروع کر دیا گیا ہے۔شام تک پولنگ سٹاف اور پولنگ مٹیریل کو تمام پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائے گا۔32 اضلاع کی ٹوٹل 5226 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں ۔ان اضلاع میں 16195 امیدواران ہیں جن میں 132 خواتین بھی شام ہیں جبکہ کل ووٹرز کی تعداد ساڑھے 35 لاکھ سے زائد ہے۔ تمام پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔
بلوچستان کے32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل اہم خبر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
