Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانطالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف عدالت نے بڑافیصلہ سنادیا

طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف عدالت نے بڑافیصلہ سنادیا

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے نعت خواں کو مجموعی طور پر 28 سال قید 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ملزم قاسم علی کو دفعہ 377 بی میں 14 سال قید 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ملزم قاسم علی کو دفعہ 292 میں بھی چودہ سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ملزم پر الزام عائد تھا وہ طالبعلم شاہد کو محفل نعت پر لیکر گیا واپسی پر اسلحہ کے زور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا ۔ملزم قاسم علی کی نشاندہی پر پولیس نے پسٹل بھی برآمد کر لیا تھا۔شہزاد ٹاون پولیس نے 6 اپریل 2021 کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
66

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔