عاشورہ اور چہلم کے موقع پر تافتان بارڑر سے جانے والے زائرین کے انتظامات کے حوالے سے وفاقی وزراء کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس،اجلاس میں ساجد حسین طوری، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی، ریاض حسین پیرزادہ وفاقی وزیر برائے وزارت انسانی حقوق، عبدالرحمن کانجو وزیر مملکت داخلہ اور وزیر مملکت برائے وزارت انرجی و توانائی محمد ہاشم نوٹیز شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمان تا فتان بارڈر کے ذریعے مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں اس سسلے میں تافتان بارڈر پر موجود پاکستان ہائوس کی توسیع اور تزئین و آرائش کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، میٹنگ میں کہا گیا کی عاشورہ اور چہلم کے موقع پر زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مزید سپیشل امیگریشن کانٹر زائرین کی سہولت کے لئے قائم کئے جائیں گے، زائرین کو سلامتی اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ایف آئی اے کالونی کا معاملہ بھی زیر غور آیا.، اس مقصد کے لئے وزرا نے فنڈز مختص کرنے کے عمل کو تیز کرنے اور زائرین کے زیادہ سے زیادہ ریلیف کو یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ضروری حمایت حاصل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران جانے والے زائرین کی سہولیات کیلئے وفاقی وزراء کا اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
