ہومتازہ ترینکسانوں کےلئے بڑی خوشخبری ،کھاد کی قیمت میں کمی کردی گئی

کسانوں کےلئے بڑی خوشخبری ،کھاد کی قیمت میں کمی کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے کسانوں کو خوشخبری سنا دی ہے اور کھاد کی قیمت میں واضح کمی کرتے ہوئے سرکاری قیمت مقرر کر دی ہے۔ حکومت نے کھاد کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 389 روپے تک کی کمی کرتے ہوئے ریٹیل قیمت 1768 روپے مقرر کر دی ہے۔ وزرت صنعت و پیداوار نے کھاد کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق فوری ہو گا اور یہ 7 جولائی تک نافذ العمل رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔