لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں اوگرا ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔درخواست گزارکا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدام غیر قانونی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبرآگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
