ہومپاکستانسی ڈی اے کا مچھر کش ادویات کے چھڑکائو کیلئے جدید ترین مشنری خریدنے کا فیصلہ

سی ڈی اے کا مچھر کش ادویات کے چھڑکائو کیلئے جدید ترین مشنری خریدنے کا فیصلہ

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی انتظامیہ ضلعی انتظامیہ، ایم سی آئی اور ڈی ایچ او کے تعاون سے ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کیلئے مثر منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کثر باقی نہ رہے۔ اس سلسلے میں وبا سے بچا اور اسکے علاج کے لئے مختلف جدید آلات کی خریداری اور شہر میں فوگنگ اور مچھر کش ادویات کے چھڑکا کے لئے سپرے مشین سمیت دیگر سامان کی خریداری کے لئے سترہ ملین روپے کے ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ نے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت وائرس کی افزائش اور اسکے لاروے کے خاتمے کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس ضمن میں اسلام آباد کو مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر زون میں ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی طور پر تشکیل کردہ ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔علاوہ ازیں سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ شہر کی معمول کی صفائی کے علاوہ ڈینگی کی ممکنہ افزائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی آپریشن کر رہا ہے تاکہ ڈینگی کو اس کے لاروا مرحلے پر ختم کیا جاسکے علاوہ ازیں ان علاقوں سے جنگلی گھاس اور جھاڑیوں کو ہٹانے کے لیے انوائرمنٹ ونگ کی خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئیں ہیں۔سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔ اردگرد کی صفائی کو برقرار رکھیں اور پانی کی مناسب نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔