ہومپاکستانعمران بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے،مریم اورنگزیب

عمران بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناکام سیاست کے ماتم کا اعلان کرکے عمران خان روانہ ہوئے، عوام نے آج ان کو مسترد کیا ہے اور مہلت ان کو عوام نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی ترقی اور عوام کے روزگار کے خلاف ہے، وہ آج خالی ہاتھ گھر واپس گئے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد مشکل فیصلے کریں گے، حکومت نے اقدامات کرلیے ہیں اب بہت جلد اعلانات دیکھیں گے، ہم معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے، جو بارودی سرنگ عمران خان بچھاکر گئے ہم اس کا علاج جانتے ہیں۔چھ روز کے الٹی میٹم پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔