ہومپاکستانعمران خان 6 لاکھ لوگ لے آئیں الیکشن کی تاریخ دے دیں گے،وزیرداخلہ کی بڑی پیشکش

عمران خان 6 لاکھ لوگ لے آئیں الیکشن کی تاریخ دے دیں گے،وزیرداخلہ کی بڑی پیشکش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان 6 لاکھ لوگ اسلام آباد لے آئیں تو الیکشن کی تاریخ دے دیں گے، اس پر سپریم کورٹ یا سینئر سٹیزن کی کوئی کمیٹی بنا دیں تو کم از کم میں اپنی حیثیت میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا،

عمران خان ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں، ہر بات پر ڈیڈ لائن اور دھمکی دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی ڈیڈ لائن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی مرضی کی عدالت، حکومت اور ہر فیصلہ چاہتے ہیں، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، عمران خان خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سرکاری وسائل استعمال کر کے اسلام آباد پہچنے لیکن پھر بھی ان کے ساتھ عوام نہیں آئی، ملک میں الیکشن کا اعلان اتحادی جماعتوں کا سربراہی فورم مل کر کرے گا کیونکہ عمران خان تو ملک کو ڈبونا چاہتے ہیں، انہوں نے ملک کی معیشت کو ڈبویا، یہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، لوگوں سے کہتے رہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو چور اور غدار کہیں اور ان کے گھروں پر حملے کریں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ الیکشن ہارنے کے بعد بھی عمران خان کہیں گے کہ ملک میں دوبارہ الیکشن کرائیں، کیا اس طرح سے کبھی ملک یا جمہوریت چلتی ہے، کیا اس طرح سے بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ملک آگے چل سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈی چوک سے بنی گالا چلے گئے دوسری جانب عمران خان ڈی چوک سے بنی گالا چلے گئے جبکہ ان کا کنٹینر بھی چلا گیا۔
عمران خان نے حکومت کو نئے انتخابات کا اعلان کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے 6 روز کا الٹی میٹم دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔