ہومپاکستانپیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کی صورت میں آئی ایم ایف کا قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کی صورت میں آئی ایم ایف کا قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی صورت میں پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دوحا میں ہوئے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔