ہومپاکستانخاتون نے پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی حدیں پار کردیں

خاتون نے پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی حدیں پار کردیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون نے پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی حدیں پار کر دیں۔

اسلام آباد میں ایک خاتون بیچ سڑک پر پولیس اہل کار سے بدتمیزی کرتی رہیں، گالیاں دیتی رہیں اور گھٹیا الفاظ کی تکرار کرتی رہیں۔

پولیس اہل کار خاموشی سے چلتا رہا، کوئی رد عمل نہیں دیا، لیکن خاتون کی زبان درازی نہیں رکی۔راہ چلتی دوسری خاتون نے ٹوکا تو ان پر بھی گالم گلوچ کی برسات کردی، تہذیب، تمیز، بنیادی اخلاقیات سب کی دھجیاں اڑا دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔