ہومپاکستانانٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پرخودکش حملہ ہوسکتا ہے، اٹارنی جنرل

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پرخودکش حملہ ہوسکتا ہے، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پرخود کش حملہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لانگ مارچ کے دوران راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کوطلب کرتے ہوئے چاروں صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کیے۔

اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے عدالت کو بتایا کہ خونی مارچ کی دھمکی دی گئی ہے۔ بنیادی طور پر راستوں کی بندش کے خلاف ہوں۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں۔ راستوں کی بندش کو سیاق و سباق کے مطابق دیکھا جائے۔

اشتراوصاف نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ نے سری نگر ہائی وے پر تحریک انصاف کو جلسہ اور دھرنا دینے کا اجازت نامہ نہیں دیا۔ اجازت نامہ نہ دینے کی دو وجوہات ہیں۔ سری نگرہائی وے کھلا مقام ہے، سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔