ہومتازہ ترینپٹرول ہے نہ اے ٹی ایم میں کیش،محمد حفیظ سیاستدانوں پر برس پڑے

پٹرول ہے نہ اے ٹی ایم میں کیش،محمد حفیظ سیاستدانوں پر برس پڑے

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق قومی کرکٹرمحمد حفیظ ملک کی موجودہ صورتحال پر سیاستدانوں پر برس پڑے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہورمیں کسی پٹرول اسٹیشن پرپٹرول دستیاب نہیں، اے ٹی ایم مشینوں میں کیش نہیں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ سیاسی فیصلوں سےعوام کا نقصان کیوں کیا جا رہا ہے؟انہوں نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث ملک بھر کے مختلف شہروں میں راستے بند کر دیے گئے۔راستوں کی بندش، کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ اور بد امنی کے خدشے کے پیش نظر آئل کمپنیز نے پنجاب میں تیل کی ترسیل روک دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔